کراچی میں گڈزٹر انسپورٹرز کی ہڑتال کا سلسلہ جاری

کراچی میں گڈزٹر انسپورٹرز کی ہڑتال کا سلسلہ جاری

کراچی(صباح نیوز)کراچی میں گڈزٹر انسپورٹرز کی ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے ۔ہڑتال کے باعث بندرگاہوں کے تمام ٹرمینل پردرآمدی،برآمدی کنٹینرزکی آمدوروفت معطل ہے۔ایکسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ہزاروں کنٹینرز کا برآمدی مال فیکٹریوں میں پڑا ہے اورگوداموں کی گنجائش پوری ہوگئی،مسئلے کا فوری حل نہ نکالا گیا توناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ہڑتال کی وجہ سے پورے ملک سے اب تک48ارب روپے مالیت کی برآمدات رکی ہوئی ہیں ۔کراچی کسٹم ایجنٹس کے صدر کا کہنا ہے کہ تمام ٹرمینل سے ساڑے6 ہزار کنٹینرز کی یومیہ ترسیل رک گئی ہے، مال نہ اٹھنے کی وجہ سے ٹرمینل پر رش خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے۔کسٹم ایجنٹس کے صدر نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹ کی ہڑتال جلد ختم نہ ہوئی تو برآمدات کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ٹرمینل پر مال رکھنے کی جگہ ختم ہوگئی تو جہاز ٹرمینل پر کیسے آئیں گے۔دوسری جانب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدرکا موقف ہے کہ شہر میں راستہ ملے بغیرہڑتال ختم نہیں کریں گے۔

مصنف کے بارے میں