اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت صدیقی کے دفتر میں آگ لگ گئی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت صدیقی کے دفتر میں آگ لگ گئی
کیپشن: آگ شارٹ شرکٹ کے باعث لگی...فائل فوٹو

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے دفتر میں آتشزدگی سے فرنیچر اور دیگر سامان جل گیا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف خصوصی طیارے سے امریکا روانہ

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عزیز صدیقی کے سٹاف روم میں آگ لگ گئی۔آتشزدگی کے باعث یو پی ایس کی بیٹری بھی پھٹ گئی ،فرنیچر اور دیگر سامان بھی جل گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پہلے بھی کہا تھا کہ نواز شریف، بانی متحدہ سے زیادہ خطرناک ہیں: طاہرالقادری

ذرائع کی رپورٹ کے مطابق آگ علی الصبح لگی اور کمرے میں موجود فرنیچر و دیگر سامان جل گیا جبکہ آگ شارٹ شرکٹ کے باعث لگی۔آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی آج کیسز کی سماعت نہیں کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی وی نے بھی اذان نشر کرنا بند کر دی ،رمضان میں ہر چینل پانچ وقت کی اذان نشر کرے گا:اسلام آبا دہائیکورٹ

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں  جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے فیصلہ سنایا تھا کہ رمضان المبارک میں ٹی وی شوز پر کوئی تماشہ نہیں ہوگا اور نہ ہی سرکس ہونگے جبکہ تمام ٹی وی چینل پانچ وقت کی اذان نشر کرینگے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں