استنبول :پاکستان کے دوست مسلمان ملک ترکی کے استنبول انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دو جہاز آپس میں ٹکرا گئے،تاہم مسافروں کی خوش قسمتی سے کسی کو بھی کوئی نقصان نہ پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی وی نے بھی اذان نشر کرنا بند کر دی ،رمضان میں ہر چینل پانچ وقت کی اذان نشر کرے گا:اسلام آبا دہائیکورٹ
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق استنبول ائیرپورٹ پر دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے، ترکی ائیرلائن کا مسافر بردار طیارہ ابھی ہوائی اڈے پر اترا ہی تھا کہ پیچھے سے آنے والے جنوبی کوریا کا جہاز قریب سے گزرتے ہوئے ترکی ائیرلائن کے طیارے کی دم سے ٹکرا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف خصوصی طیارے سے امریکا روانہ
حادثے کے باعث طیارے کی دم الگ ہوگئی تاہم جہاز میں سوار 222 افراد جن میں کریو کے سولہ افراد بھی شامل تھے محفوظ رہے۔ترک حکام کے مطابق حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے بارے جلد ہی رپورٹ جاری کردی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:پہلے بھی کہا تھا کہ نواز شریف، بانی متحدہ سے زیادہ خطرناک ہیں: طاہرالقادری
Asiana jet crashes into Turkish Airlines plane's tail at Istanbul airport https://t.co/QozjHGDlhS vía @YouTube
— Jose Luis Alharal (@rydercomm) May 13, 2018
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں