اداکارہ ماہر ہ خان کے کانز فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر جلوے،تصاویر نے دھوم مچادی

اداکارہ ماہر ہ خان کے کانز فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر جلوے،تصاویر نے دھوم مچادی
کیپشن: تصویر بشکریہ رائٹرز

پیرس:لالی ووڈ کے ستارے کی بین الاقوامی فلمی میلے 'کانز' میں انٹری،پاکستانی سٹار ماہرہ خان نے ’کانز فیسٹیول' میں ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیر کر سب کو اپنی جانب متوجہ کرلیا۔

34c441c6d1cd77b21e3621cfee685bbe

9122f006bf27708d1c62f473ac27ec61

تفصیلات کے مطابق فرانس میں کانز فلم فیسٹول کی رنگینیاں اور71ویں کانز میلے میں پاکستانی سٹار اداکارہ ماہرہ خان نے ریڈکارپٹ پر جلوے بکھیرے جبکہ فیسٹیول کے دوران ماہرہ کی بھارتی اداکارہ سونم کپور سے بھی ملاقات ہوئی۔

3fb343a814cadc7d7e17330d81229e4f

68b0ab7e57a5c60fc82a7b9598516a18

اداکارہ ماہرہ خان نے ریڈ کارپٹ پر واک کرنے کے دوران سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا تھا جس میں وہ انتہائی خوبصورت اور جاذب نظر دکھائی دے رہی تھی۔واک کے دوران وہ انتہائی پر اعتماد نظر آئی اور انہوں نے وہاں پر موجود فوٹو گرافروں کیلئے پوز دیئے۔

c72aaa36548929afc3999e721fc6367c

8442f9f573ae5b21ff5ff9e3032e485b

خیال رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان بین الاقوامی برانڈ لوریل پیرس کی برانڈ ایمبسیڈر کے طور پرپہلی بار پاکستان کی نمائندگی کررہی ہیں۔

419da95ddd6c826b808878a3d9feef5d

اداکارہ کانز فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ انٹری کا اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی فن کار ہ ہیں۔ماہرہ خان کی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کانز کے دوران لی گئی تصاویر نے دھوم مچادی،8 مئی کو شروع ہونے والا کانز فلم فیسٹیول 19 مئی تک جاری رہے گا۔