نواز شریف پر آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی ہونی چاہیے: پرویز مشرف

نواز شریف پر آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی ہونی چاہیے: پرویز مشرف

لاہور: سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ جب بھی نواز شریف احمقانہ بات کرتا ہے تو ان کے منسٹر صفائیاں دینا شروع کر دیتے ہیں، انہوں نے صاف بیان دیا ہے کوئی غلط فہمی نہیں ہوئی۔

نیو نیوز کے پروگرام " نیوز ٹاک" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ میں نواز شریف کے بیان کی سختی سے مذمت کرتا ہوں، نواز شریف پر آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی ہونی چاہیے۔ مریم نواز عجیب و غریب باتیں کرتی ہیں ان کی کسی بات کا جواب نہیں دینا چاہتا، ن لیگ والے اپنی پارٹی میں مزید دراڑیں ڈال رہے ہیں، ن لیگ والے پاکستانی اداروں پر تنقید کر رہے ہیں۔ ڈان لیکس کے معاملے پر ان سے تحقیقات ہونی چاہئیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: آب زم زم سے متعلق اہم خبر، خادم حرمین شریفین نے نوٹس لے لیا
 پرویز مشرف نے مزید کہا کہ ڈیفنس کو ہم نے اتنا مضبوط کیا کہ کوئی بھی ہماری طرف بری نظر سے نہیں دیکھ سکتا۔ کراچی اندھیروں کا شہر تھا ہم نے لائٹوں کا شہر بنا دیا، پٹھان اور مہاجر کی لڑائی کے پیچھے اے این پی اور ایم کیو ایم ہے۔ میرے دور میں بم دھماکے بہت کم ہوتے تھے، ن لیگ کے دور میں بم دھماکے ہر روز ہوتے ہیں۔ اپنے دور میں پاکستان کو ترقی کی راہ پر لے کر جا رہا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: طبی ماہرین نے دل کی بیماری اور پٹھوں کی کمزوری کا آسان علاج بتا دیا
 سابق صدر نے کہا کہ آج بھی لاکھوں لوگ ٹریننگ کرنے کو تیار ہوں گے کہ کشمیر میں جہاد کیلئے جائیں، سب سے بہترین تنظیم جماعت الدعوۃ تھی، انہوں نے پاکستان میں کوئی دہشتگردی نہیں کی، ہم کشمیر میں دہشتگردی نہیں سمجھتے بلکہ جہاد سمجھتے ہیں۔ ہم جماعت دعوۃ کو منفی جماعت نہیں سمجھتے۔

    نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں