Get Alerts

کراچی میں جمعرات اور جمعے کو ہلکی بارش کا امکان

کراچی میں جمعرات اور جمعے کو ہلکی بارش کا امکان
کیپشن: سمندری ہواؤں کی رفتار میں بھی اضافے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات۔۔۔۔۔۔فوٹو/ کراچی فیس بُک پیج

کراچی: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ جمعرات اور جمعے کے دوران کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں اور ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری ہواؤں کی رفتار میں بھی اضافے کا امکان ہے جب کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم شہر میں بوندا باندی اور بارش برسا سکتا ہے۔

دوسری جانب سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف مقامات پر گزشتہ رات ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے ہفتہ کے دوران اسلام آباد، پنجاب، بالائی سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں، کہیں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔