Get Alerts

قومی اسمبلی میں چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس لانے کی تحریک منظور

قومی اسمبلی میں چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس لانے کی تحریک منظور
سورس: file

اسلام آباد : قومی اسمبلی نے سپریم جوڈیشل کونسل میں چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کے خلاف ریفرنس لانے کی تحریک منظور کی ہے۔

ریفرنس کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی تحریک پیپلز پارٹی کی رکن اور پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت شازیہ ثوبیہ سومرو نے پیش کی اور اس میں چیف جسٹس کے خلاف مس کنڈکٹ کے تحت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ایوان نے اس تحریک کو متفقہ طور پر منظور کیا ہے۔