Get Alerts

معتبر اور غیرجانبدار صحافت کا علمبردار ، ایک دہائی سے پاکستانیو کی آواز ،" نیونیوز " 10 برس کا ہوگیا

 معتبر اور غیرجانبدار صحافت کا علمبردار ، ایک دہائی سے پاکستانیو کی آواز ،

لاہور :  پاکستان کے معروف نیوز چینل نیو نیوز کو قائم ہوئے آج 10 برس مکمل ہوگئے۔ 15 مئی 2015 کو اپنے نشریاتی سفر کا آغاز کرنے والے نیو نیوز نے گزشتہ ایک دہائی میں شفاف، غیرجانبدار اور ذمہ دار صحافت کی روشن مثال قائم کی ہے۔

نیو نیوز نے ہمیشہ مظلوم کی آواز بننے، حقائق پر مبنی رپورٹنگ، اور بروقت خبریں فراہم کرنے کو اپنا شعار بنایا۔ چاہے آپریشن "بنیان مرصوص" جیسی قومی اہمیت کی خبریں ہوں یا حالاتِ حاضرہ پر تجزیے، نیو نیوز نے ہر موقع پر صحافتی معیار اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کو اولین ترجیح دی۔

ملک کے وسیع ترین نیٹ ورک اور تجربہ کار صحافیوں کی ٹیم کے ساتھ نیو نیوز نے ہر اہم واقعہ پر بروقت اور مصدقہ اطلاعات ناظرین تک پہنچائیں۔ حالات حاضرہ پر مبنی پروگرامز، معروف تجزیہ کاروں کے تبصرے اور تحقیق پر مبنی رپورٹس نے نیو نیوز کو عوامی اعتماد کا مرکز بنا دیا۔ ادارہ آئندہ بھی اسی عزم اور جذبے کے ساتھ سچائی کی راہ پر گامزن رہے گا، اور عوام کو باخبر رکھنے کا مشن جاری رکھے گا۔

ٹیگز: