Get Alerts

پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کاتیسری بار ہاٹ لائن پر رابطہ، سیز فائر برقرار رکھنے پر اتفاق

پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کاتیسری بار ہاٹ لائن پر رابطہ، سیز فائر برقرار رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد :  پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحد کی  صورتحال پر بات چیت کے سلسلے میں دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان ایک اور رابطہ ہاٹ لائن پر ہوا ہے۔ یہ سیز فائر معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تیسرا باضابطہ رابطہ ہے۔

باخبر ذرائع کے مطابق، بات چیت کے دوران دونوں اطراف نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور دیگر سرحدی علاقوں کی موجودہ زمینی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اگرچہ اس رابطے کی مکمل تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں نے حالیہ سیز فائر معاہدے اور پیر کو ہونے والے پچھلے رابطے میں طے پانے والے ’سٹیٹس کو‘ کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ سیز فائر معاہدہ امریکا اور دیگر دوست ممالک کی سفارتی کوششوں کا نتیجہ تھا، جس کا مقصد خطے میں کشیدگی کو کم کرنا ہے۔

ٹیگز: