Get Alerts

روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات آج سے ترکیہ میں شروع ہوں گے

روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات آج سے ترکیہ میں شروع ہوں گے

انقرہ :  روس اور یوکرین کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے آج ترکیہ میں مذاکرات ہوں گے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی صدر ولادیمر پیوٹن نے گزشتہ ہفتے یوکرین کو مذاکرات کی پیشکش کی تھی، جسے یوکرینی صدر نے قبول کر لیا ہے۔

یوکرین کے صدر نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ روسی صدر سے آمنے سامنے بات کرنا چاہتے ہیں تاکہ مسئلے کا پُرامن حل نکالا جا سکے۔ تاہم روس کی جانب سے یہ تصدیق ابھی تک نہیں کی گئی کہ صدر پیوٹن خود مذاکرات میں شرکت کریں گے یا نہیں۔

یہ مذاکرات اس وقت ہو رہے ہیں جب دونوں ممالک کے درمیان تنازع شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، اور عالمی برادری بھی کشیدگی کم کرنے کے لیے ثالثی کی کوششوں میں مصروف ہے۔

ٹیگز: