Get Alerts

پاکستان اسٹاک مارکیٹ نئی بلندیوں پر، 100 انڈیکس تاریخی سطح پر بند

پاکستان اسٹاک مارکیٹ نئی بلندیوں پر، 100 انڈیکس تاریخی سطح پر بند

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران مثبت رجحان غالب رہا، اور 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

آئندہ بجٹ میں تعمیراتی شعبے کو ترجیح دیے جانے کی توقعات کے باعث اسٹاک مارکیٹ کا آغاز آج پرجوش انداز میں ہوا۔ بعد ازاں یہ رجحان اس وقت مزید مضبوط ہو گیا جب اطلاعات سامنے آئیں کہ اسٹاک مارکیٹ پر کوئی نیا ٹیکس نافذ نہیں کیا جائے گا۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 1,425 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا، اور انڈیکس 1,19,961 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں آج 69 کروڑ 89 لاکھ حصص کا لین دین ہوا، جن کی مجموعی مالیت 39 ارب روپے سے تجاوز کر گئی۔

دن کے اختتام پر مجموعی مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 147 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو بڑھ کر 14,385 ارب روپے ہو گئی ہے۔

ٹیگز: