اسلام آباد: وزیرِ مملکت طلال چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کی صحت اور بینائی سے متعلق سوشل میڈیا اور مختلف حلقوں میں گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیرِ مملکت کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ ضائع ہونے کی خبریں سراسر گمراہ کن اور بے بنیاد ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کی صحت کی دیکھ بھال کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں اور ملک کے سینئر ڈاکٹروں پر مشتمل ایک خصوصی میڈیکل بورڈ باقاعدگی کے ساتھ ان کا طبی معائنہ کرتا ہے۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ طبی بورڈ کی نگرانی میں ان کا چیک اپ مروجہ طریقہ کار کے مطابق جاری ہے، اس لیے ان کی صحت کے حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔