Get Alerts

مونی رائے اور سوراج نمبیار کی چار سال بعد باہمی رضامندی سے علیحدگی

مونی رائے اور سوراج نمبیار کی چار سال بعد باہمی رضامندی سے علیحدگی

ممبئی: بھارتی ٹی وی سیریل ’’ناگن‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ مونی رائے اور دبئی کے بزنس مین سوراج نمبیار نے شادی کے چار سال بعد باہمی رضامندی سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

دونوں نے اس فیصلے کی تصدیق سوشل میڈیا پر مشترکہ بیان کے ذریعے کی، جس میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ مکمل غور و فکر کے بعد باہمی اتفاق سے کیا گیا ہے۔

بیان میں دونوں نے واضح کیا کہ وہ اس حساس مرحلے کو نجی اور باوقار انداز میں آگے بڑھانا چاہتے ہیں، اور میڈیا و عوام سے درخواست کی کہ ان کی ذاتی زندگی کا احترام کیا جائے اور غیر مصدقہ خبروں اور قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

جوڑے نے مزید کہا کہ ان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کئی غلط اور من گھڑت کہانیاں پھیل رہی ہیں جو حقیقت پر مبنی نہیں ہیں، لہٰذا ایسی خبروں پر یقین نہ کیا جائے۔

دونوں نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ وہ مستقبل میں باہمی احترام کو برقرار رکھتے ہوئے دوستانہ تعلقات قائم رکھنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ علیحدگی سے متعلق افواہیں اس وقت شدت اختیار کر گئیں تھیں جب دونوں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو اَن فالو کیا اور مشترکہ تصاویر کو ہٹانے سے متعلق خبریں سامنے آئیں، جس کے بعد اب انہوں نے باضابطہ طور پر علیحدگی کی تصدیق کر دی ہے۔
 
 

ٹیگز: