Get Alerts

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کو 30 نومبر تک مہلت مل گئی

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کو 30 نومبر تک مہلت مل گئی

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید 15 روز کی توسیع کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کے ماتحت ادارے ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کر دی ہے جس کے بعد اب ٹیکس گوشوارے 30 نومبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔


واضح رہے کہ اس سے قبل ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر تھی لیکن وزارت خزانہ نے اس میں 15 نومبر تک کی توسیع کر دی تھی۔

ٹیگز: