مولانا سمیع الحق قتل کیس، انویسٹی گیشن ٹیم کی تفتیش میں اہم پیش رفت

مولانا سمیع الحق قتل کیس، انویسٹی گیشن ٹیم کی تفتیش میں اہم پیش رفت
کیپشن: کمرے کے باتھ روم سے ملنے والا خون کے دھبوں والا کرتا مولانا کا نہیں، ذرائع۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: مولانا سمیع الحق قتل کیس میں اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کی تفتیش میں اہم پیش رفت  سامنے آئی۔ ٹیم کی جانب سے کمرے سے ملنے والے شواہد کے تجزیے میں پانچ افراد کے ڈی این ایز کی موجودگی کا انکشاف کیا گیا ہے جس کے بعد پولیس نے سات افراد کو تحویل میں لے کرڈی این اے کے نمونے بھجوا دیئے۔

اس متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ نمونے کراس میچ کے لئے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو بجھوائے گئے۔ ساتوں افراد کے ڈی این ایزکو کمرے سے ملنے پانچوں ڈی این ایزسے کراس میچ کرایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کمرے کے باتھ روم سے ملنے والا خون کے دھبوں والا کرتا مولانا کا نہیں۔ کمرے سے چاقو قبضے میں لیا گیا تھا جس کی فرانزک رپورٹ کا انتظار ہے۔

دوسری جانب مولانا سمیع الحق کے سیکرٹری احمد شاہ افغان نژاد اور بچپن سے پاکستان میں مقیم ہیں۔ راولپنڈی پولیس نے احمد شاہ کو شامل تفتیش کرنے کے لئے نوشہرہ و اکوڑہ خٹک پولیس سے رجوع کر لیا۔ احمد شاہ کی طلبی کے نوٹس کورئیر کے زریعے اکوڑہ خٹک ارسال کئے گئے۔