پاک روس مشترکہ فوجی مشقیں جاری ہیں:ڈی جی آئی ایس پی آر

Pak-Russia joint military exercises underway: DG ISPR
کیپشن: ویڈیو سکرین شاٹ

راولپنڈی:پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاک روس فیڈریشن سپیشل فورسز کی مشقیں جاری ہیں جبکہ مغویوں کی بازیابی اور سرچ آپریشن کی مشقیں بھی کی جارہی ہیں۔


تفصیلات کے مطابق شعبہ تعلقات عامہ پاک فوج (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی (ڈائریکٹر جنرل)بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاک روس فیڈریشن سپیشل فورسز کی مشقوں کی ویڈیو شیئر کی۔انہوں نے کہا کہ مشقوں میں مغویوں کو بازیاب کرانے کا عملی مظاہرہ کیا گیا جبکہ ہیلی ریپلنگ، سکائی ڈائیونگ مشقوں کا حصہ ہیں۔


خیال رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا تھا پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں میں سپیشل فورسز کی دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کی صلاحیتوں میں ضافہ ہوگا۔


جب مشقیں شروع کی گئیں تو  دونوں ممالک کا قومی ترانہ بجایا گیا تھا جبکہ تقریب میں روس کے سفیر ،دونوں ممالک کی افواج کے سینئر حکام نے شرکت کی تھی،بعد میں مشقوں میں استعمال ہونے والے جدید اسلحہ کی بھی نمائش کی گئی تھی۔


مشقوں میں پاک روس فیڈریشن کی سپیشل فورسز حصہ لے رہی ہیں جبکہ اکتوبر سے شروع ہونے والی مشقوں کے بارے کہا گیا تھا کہ یہ ہفتے تک جاری رہیں گی۔