پی آئی اے نے استنبول کے لئے پروازوں کا آغاز کردیا

 پی آئی اے نے استنبول کے لئے پروازوں کا آغاز کردیا

لاہور :پاکستان اور ترکیہ کے سفارتی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے پرپی آئی اے  نے  استنبول کے لئے پروازوں کا آغاز کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی سفارتی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے پر پی آئی اے نے لاہور اور اسلام آباد سے استنبول کیلئے  براہ راست پروازیں شروع کردی ہیں ،  افتتاحی پروازکے  موقع پر  لاہور ائر پورٹ پر  تقریب منعقد کی گئی،  وزیر ایوایشن خواجہ سعد رفیق نے تقریب میں خصوصی شرکت کیاور  کیک کاٹا ، اس موقع پر مسافروں میں پھول،تحائف اور ترکش مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔

تقریب سے خطاب  میں وزیر ایوایشن خواجہ سعد رفیق کا  کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی گہرے تاریخی اور مشترکہ ثقافتی رشتے سے منسلک ہیں ۔پی آئی اے کا استنبول آپریشن پاکستان اور ترکی کے سفارتی تعلقات قائم ہونے کی 75ویں سالگرہ پر کیا گیا ہے ۔پی آئی اے اپنی  سروس کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے ۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کی ترکیہ کے لئے پروازوں سے مسافروں کو یورپ، برطانیہ اور امریکہ کے 28 شہروں تک سفر کی آسان رسائی ممکن ہو گی۔پی آئی اے استنبول سے ترکش ائر لائن کی منسلک پروازوں سے امریکہ، برطانیہ اور یورپ کے مختلف شہروں تک سفری سہولیات فراہم کرنے والی پہلی پاکستانی فضائی کمپنی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں