ڈینگی کے جان لیوا وار، 12 ہزار 45تصدیق شدہ مریض رپورٹ  

ڈینگی کے جان لیوا وار، 12 ہزار 45تصدیق شدہ مریض رپورٹ  
سورس: File

لاہور:  پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے۔  گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 181 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق  ہوئی ہے ۔

سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب علی جان خان کے مطابق رواں سال صوبہ بھر میں 36 اضلاع میں ڈینگی کے 12 ہزار 45تصدیق شدہ مریض رپورٹ  ہوئے ہیں۔

سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب  کی جانب سے دیئے گئے اعدادو شمار کے مطابق  لاہور  میں گزشتہ روز 92نئے مریض رپورٹ ہوئے جبکہ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 5 ہزار 317تصدیق شدہ مریض رپورٹ ہوئے۔

راولپنڈی میں گزشتہ روز 8 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی جبکہ رواں سال روالپنڈی میں ڈینگی کے کل 2515 مریض  رپورٹ۔ ملتان میں گزشتہ روز 17 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی جبکہ رواں سال ملتان میں کل 1178 مریض رپورٹ ہوئے۔

 گوجرانوالہ میں گزشتہ روز 32 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی جبکہ رواں سال گوجرانوالہ میں ڈینگی کے کل1 ہزار 172  مریض رپورٹ ہوئے . فیصل آباد میں گزشتہ روز 9 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی جبکہ رواں سال فیصل آباد میں  کل 633 مریض رپورٹ ہوئے۔

سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب  کے اعدادو شمار کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شیخوپورہ، اٹک اور اوکاڑہ میں ڈینگی کے تین تین نئے مریض رپورٹ ہوئے۔ نارووال میں چار اور  ڈیرہ غازی خان میں ڈینگی کے دو نئے مریض رپورٹ ہوئے۔

 گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران قصور، سرگودھا، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، حافظ آباد، راجن پور اور جہلم میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔

 علی محمد جان نے بتایا کہ لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 77 سے زائد  مریض زیر علاج ہیں جبکہ  پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے تقریباً160مریض زیر علاج ہیں۔کئی مریض چھوٹے نجی ہسپتالوں میں بھی زیر علاج ہیں۔

ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے مسلسل اضافے کے باوجود  ہسپتالوں میں ڈینگی کے علاج کے حوالے سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہ اٹھائے جا سکے، ڈینگی ٹیسٹوں کے حوالے سے بھی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

مصنف کے بارے میں