جنسی حملہ کیس میں 35 سال بغیر جرم سزا کاٹنے پر  1.75 ملین ڈالر بطور زر تلافی ملنے کا امکان

 جنسی حملہ کیس میں 35 سال بغیر جرم سزا کاٹنے پر  1.75 ملین ڈالر بطور زر تلافی ملنے کا امکان

مشی گن: امریکا میں 14 سالہ بچی پر جنسی حملہ کیس میں 35 سال تک بے گناہ قید کے بعد رہا ہونے والے قیدی  کی قسمت جاگ اُٹھی اور بغیر جرم کے  سزا کاٹنے پر  1.75 ملین ڈالر بطور زر تلافی ملنے کا امکان پیدا ہوگیا۔ 

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق مشی گن میں ایک شہری کو 35 سال قید کے بعد یہ معلوم ہونے پر کہ اسے غلط سزا سنائی گئی تھی، رہا کردیا گیا۔

ملزم  کی قسمت اچھی تھی کہ ڈی این اے ٹیسٹ کی جدت نے اسے غلط الزام میں مزید سزا سے بچالیا۔ لوئس رائٹ کو 1988 میں سزا سنائی گئی تھی جسے اب غلط ثابت ہونے پر جج نے کالعدم قرار دیدیا۔

پبلک پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا تھا کہ نئے ڈی این اے ٹیسٹ نے ثابت کردیا کہ بچی پر جنسی حملہ کرنے والا لوئس رائٹ نہیں تھا لیکن ان سے جھوٹا اعترافی بیان لیا گیا حالانکہ وہ اس بیان کو مسترد کرتے رہے تھے۔

مصنف کے بارے میں