بھارت  نے نیوزی لینڈ کوجیت کے لیے  398 رنز کا ٹارگٹ دے دیا 

 بھارت  نے نیوزی لینڈ کوجیت کے لیے  398 رنز کا ٹارگٹ دے دیا 

ممبئی: بھارت  نے نیوزی لینڈ کوجیت کے لیے  398 رنز کا ٹارگٹ دے دیا  ہے۔ ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو جیت کےلیے 398 رنز کا ٹارگٹ دیا ہے ۔بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور کپتان روہت شرما نے شبمن گل کے ساتھ اننگ کا آغاز کیا۔

دونوں بیٹرز نے ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا اور سکور 8.2 اوورز میں 71 رنز پر پہنچایا جس کے بعد بھارت کی پہلی وکٹ گر گئی۔کپتان روہت شرما کو ٹِم ساؤتھی نے 47 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔اپنی اننگ کے دوران روہت شرما نے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ بھی بنایا۔

روہت شرما نے نیوزی لینڈ کے خلاف 50 واں چھکا لگا کر ویسٹ انڈیز کے سابق بیٹر کرس گیل کو پیچھے چھوڑا۔بعدازاں شبمن گل اور ویرات کوہلی نے پارٹنرشپ قائم کر کے سکور 164 رنز تک پہنچایا جس کے بعد شبمن گل 79 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔روہت شرما نے47۔ شبمن گل نے 80، ویرات کوہلی117، شریاس آئرنے 105، کے ایل راہول نے 39، سوریا کمار یادونے 1 سکور کیا۔ 

نیوزی لینڈ کی طرف سے بائولنگ کرتےہوئے  بولٹ نے 1، ٹم سائوتھی نے  تین  کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ 

مصنف کے بارے میں