Get Alerts

روس کے بڑے حملے میں یوکرین پر 430 ڈرونز اور 18 میزائل داغے گئے؛ 8 ہلاک، کئی زخمی

روس کے بڑے حملے میں یوکرین پر 430 ڈرونز اور 18 میزائل داغے گئے؛ 8 ہلاک، کئی زخمی

کیف :روس نے یوکرین کے مختلف علاقوں پر ڈرونز اور میزائلوں کا بڑا حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور 35 سے زائد زخمی ہوئے۔ یوکرینی صدر زیلنسکی کے مطابق حملوں کا نشانہ شہری آبادی، رہائشی عمارتیں اور توانائی کا انفراسٹرکچر تھا، جس سے کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔

کیف میں 6 افراد جبکہ جنوبی یوکرین میں مزید 2 افراد جان بحق ہوئے۔ حملے میں آذربائیجان کے سفارت خانے کو بھی نقصان پہنچا، جس پر آذربائیجان نے روسی سفیر کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ان کا ہدف یوکرین کی دفاعی اور توانائی تنصیبات تھیں، اور ساتھ ہی نیٹو کو خبردار کیا گیا کہ جنگ میں مداخلت روس اور نیٹو کے براہِ راست تصادم کا باعث بن سکتی ہے۔

ٹیگز: