وزیراعظم کا پشاور موڑ پر پناہ گاہ کا دورہ، مسافروں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا

وزیراعظم کا پشاور موڑ پر پناہ گاہ کا دورہ، مسافروں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا
کیپشن: وزیر اعظم نے پناہ گاہ میں مختلف سہولیات اور انفراسٹرکچر کا جائزہ لیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد کے علاقے پشاور موڑ میں قائم پناہ گاہ کا دورہ کیا اور اس موقع پر وہاں موجود لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا بھی کھایا۔

وزیراعظم کو ملک بھر میں قائم کی گئی ماڈل پناہ گاہوں پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے مسافروں کے ساتھ کھانا کھایا  اور پناہ گاہوں کے معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے پناہ گاہوں کا معیار بہتر بنا کر اس تصور کو پورے ملک میں پھیلایا جائے گا ۔

وزیر اعظم نے پناہ گاہ میں مختلف سہولیات اور انفراسٹرکچر کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم نے پناہ گاہ میں مقیم افراد سے سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے دریافت کیا اور پناہ گاہ میں مقیم افراد کے ساتھ کھانا بھی کھایا۔

وزیراعظم عمران خان پناہ گاہ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ پناہ گاہوں میں آنے والے غریب لوگوں کو عزت دیں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ماڈل پناہ گاہوں کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے اور پناہ گاہوں کا معیار بہتر بنا کر اس تصور کو پورے ملک میں پھیلایا جائے گا۔

وزیراعظم کے ہمراہ معاون خصوصی ثانیہ نشتر اور سینیٹر فیصل جاوید بھی تھے۔