Get Alerts

پاکستان میں کورونا سے مزید 27 افراد انتقال کر گئے

Coronavirus, Pakistan, NCOC, PTI government, WHO

لاہور: پاکستان میں کورونا سے مزید 27 افراد انتقال کر گئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 228 ہو گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں ایک ہزار 86 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 53 ہزار 590 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ۔

این سی او سی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ ، 62 ہزار 771 ہو گئی ۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.02 فیصد رہی ۔ متاثرہ 2 ہزار 132 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی آئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے 284 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 437,330 ہو گئی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام شہری خاص طور پر کورونا کی مکمل احتیاط ملحوظ خاطر رکھیں ۔ صرف اور صرف ویکسینیشن ہی کورونا وائرس کے خلاف واحد اور موثر علاج ہے ۔ 12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کا فوری طور پر ویکسین لگوانا ناگزیر ہے ۔