ورلڈ کپ،انگلینڈ نے افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا

 ورلڈ کپ،انگلینڈ نے افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا

دہلی: انگلینڈ نے ٹاس جیت کر  افغانستان کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کے 13ویں میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارت کے شہر نئی دہلی کے ارون جیٹلی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں انگلش ٹیم کی قیادت جوز بٹلر اور افغان ٹیم کی کپتانی حشمت اللہ شاہدی کر رہے ہیں۔

واضح رہے ورلڈ کپ میں اب تک دونوں ٹیمیں دو دو میچز کھیل چکی ہیں، انگلینڈ نے ایک میچ میں فتح حاصل کی جبکہ افغان ٹیم کو دونوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مصنف کے بارے میں