ن لیگ 21 اکتوبر کو میاں نواز شریف کا بھرپور استقبال کرے گی، حلف نامے کے  بعد جلسے کی اجازت مل گئی

ن لیگ 21 اکتوبر کو میاں نواز شریف کا بھرپور استقبال کرے گی، حلف نامے کے  بعد جلسے کی اجازت مل گئی

لاہور:مسلم لیگ ن کو لاہو رمیں جلسے کی اجازت مل گئی ہے۔ ن لیگ کوگریٹر اقبال پارک میں 21 اکتوبرکو جلسےکی اجازت مل گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ نے مسلم لیگ ن کو حلف نامے کے  بعد جلسےکی اجازت دی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے گریٹر اقبال پارک میں جلسے کے لیے مسلم لیگ ن کو شرائط و ضوابط بھی بتائے ہیں اور کہا گیا ہے کہ جلسےکی 

انتظامیہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سے الگ سے اجازت لےگی۔

مسلم لیگ ن سے لیے گئے حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کا نقصان پہنچنے پرپارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی رقم وصول کرےگی۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جلسہ آرگنائزر سکیورٹی اور ٹریفک سے متعلق متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں رہیں گے، ٹریفک پولیس ٹریفک پلان اور ٹریفک ایڈوائزری جاری کرے گی۔خیال رہے کہ مسلم لیگ ن نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی پر اقبال پارک میں جلسے کا اہتمام کیا ہے ۔

مصنف کے بارے میں