15 کروڑ مالیت کے سگریٹ سمگلنگ کی کوشش ناکام

  15 کروڑ مالیت کے سگریٹ سمگلنگ کی کوشش ناکام

ڈی آئی خان:سگریٹ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ یہ سگریٹ شمالی وزیرستان سے سمگل کیے جارہےتھے۔  محکمہ کسٹم اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کی وجہ  سے 15 کروڑ کے  سگریٹ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔  

کسٹم کلیکٹریٹ ڈی آئی خان/ کوہاٹ ریجن کے تحت ٹل چیک پوسٹ پر کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ سگریٹس شمالی وزیرستان سے سمگل کیے جارہے تھے۔

شمالی وزیرستان سے سمگلرز کی انٹیلی جنس مانیٹرنگ کی جارہی تھی۔  ڈمپر اور سگریٹس ضبط کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں