Get Alerts

امریکی صدر نے چین سے تجارتی تعلقات ختم کرنے پر غور شروع کر دیا

امریکی صدر نے چین سے تجارتی تعلقات ختم کرنے پر غور شروع کر دیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ تجارتی تعلقات میں کمی لانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا چین کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیوں کے ردعمل میں کوکنگ آئل اور دیگر اشیاء کی تجارت کو ختم کر دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ چین نے دانستہ طور پر امریکی سویا بین خریدنا بند کر دیا ہے، جسے انہوں نے معیشت کے حوالے سے دشمنی کا مظاہرہ قرار دیا۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ چین کے اس رویے کی وجہ سے امریکی کسانوں کو مشکلات کا سامنا ہے، تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا کو چین سے کوکنگ آئل خریدنے کی ضرورت نہیں، کیونکہ امریکی صنعتیں خود اسے تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ان کے مطابق، چین کا رویہ امریکی معیشت اور کسانوں کے لیے نقصان دہ ہے اور امریکا کو اس صورتحال کا مناسب جواب دینے کی ضرورت ہے۔

ٹیگز: