Get Alerts

چین نے پانچ امریکی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں

چین نے پانچ امریکی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں

بیجنگ: چین نے پانچ امریکی کمپنیوں کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ چین کی وزارتِ تجارت نے یہ پابندیاں جنوبی کوریا کی معروف جہاز ساز کمپنی "ہانوا اوشن" سے وابستہ امریکی ذیلی کمپنیوں پر لگائی ہیں۔ ان پابندیوں کا مقصد امریکا کی جانب سے چین کے بحری، لاجسٹکس اور جہاز سازی کے شعبوں پر کیے گئے "سیکشن 301" تحقیقات کے جواب میں کارروائی کرنا ہے۔

چینی وزارتِ تجارت کے مطابق، جن امریکی ذیلی کمپنیوں پر یہ پابندیاں عائد کی گئی ہیں، ان میں "ہان وا شپنگ ایل ایل سی"، "ہنوا فلی شپ یارڈ انٹرنیشنل"، "ہان وا اوشن یو ایس اے انٹرنیشنل ایل ایل سی"، "ہان وا شپنگ ہولڈنگز ایل ایل سی"، اور "ایچ ایس یو ایس اے ہولڈنگز کارپوریشن" شامل ہیں۔

وزارتِ تجارت نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ چین کے اندر موجود اداروں اور افراد کو ان کمپنیوں کے ساتھ کسی بھی قسم کے کاروباری تعلقات، تعاون یا متعلقہ سرگرمیوں میں حصہ لینے سے روکا جائے گا۔

ٹیگز: