Get Alerts

دراندازی کا منہ توڑ جواب ۔۔۔۔ افغانستان امن کی درخواست پر آ گیا

دراندازی کا منہ توڑ جواب ۔۔۔۔ افغانستان امن کی درخواست پر آ گیا

راولپنڈی / چمن  پاک فوج نے سپن بولدک–چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی دراندازی کا بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، کارروائی میں 15 سے 20 طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

جوابی کارروائی کے بعد افغان طالبان نے جنگ بندی کی درخواست کی، جبکہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی ان کی جھوٹی خبریں مسترد کر دی گئی ہیں۔ فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ آئندہ کسی بھی جارحیت کا جواب شدید اور توقع سے بڑھ کر ہو گا۔

ٹیگز: