Get Alerts

پاکستان کی فضائی کارروائیاں، قندھار اور کابل میں طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا دیا گیا

پاکستان کی فضائی کارروائیاں، قندھار اور کابل میں طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا دیا گیا

راولپنڈی :پاکستان نے صوبہ قندھار اور کابل میں طالبان کے ٹھکانوں پر مخصوص فضائی کارروائیاں کی ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے قندھار میں افغان طالبان کے بٹالین ہیڈکوارٹر نمبر 4، 8 بٹالین اور بارڈر بریگیڈ نمبر 5 کو نشانہ بنایا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اہداف شہری آبادی سے الگ تھلگ جگہوں پر واقع تھے اور انہیں باریک بینی سے منتخب کر کے کامیابی کے ساتھ تباہ کر دیا گیا۔

ان فضائی حملوں کا مقصد علاقے میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی اور نیٹ ورک کو ختم کرنا بتایا گیا ہے۔ کابل میں بھی فتنہ الخوارج کے مرکز اور لیڈرشپ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

ٹیگز: