Get Alerts

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کا فیصلہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کا فیصلہ

پشاور :نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے عہدے کا حلف اٹھانے کے فوراً بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ ملاقات کے لیے صوبائی حکومت نے وفاقی اور پنجاب حکومتوں کو باضابطہ مراسلہ ارسال کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی کل (16 اکتوبر) کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ اس سلسلے میں خیبرپختونخوا کے محکمہ داخلہ نے وفاقی سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری داخلہ پنجاب کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں ملاقات کے لیے ضروری انتظامات کی درخواست کی گئی ہے۔

ادھر پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے بھی ڈان نیوز سے گفتگو میں تصدیق کی کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی عمران خان سے ملاقات کے لیے عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اکتوبر 2024 سے عمران خان کو ملاقاتوں کی اجازت نہیں دی جا رہی، حالانکہ عدالت کی جانب سے ہر جمعرات کو پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی اجازت دی گئی تھی۔ ان کے مطابق عدالت سے دوبارہ رجوع کرکے اس ملاقات کے انعقاد کو ممکن بنایا جائے گا۔

سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ "وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات ناگزیر ہے اور ہم اس کے لیے خصوصی قانونی راستہ اختیار کریں گے۔"

ٹیگز: