بیدیاں روڈ پر ٹرک نے 4بچوں کو کچل ڈالا ٗ 3بچے جاں بحق

بیدیاں روڈ پر ٹرک نے 4بچوں کو کچل ڈالا ٗ 3بچے جاں بحق

لاہور:بیدیاں روڈ پر ٹرک نے 4 بچوں کو کچل ڈالا، حادثے کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں بیدیاں روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے 4 بچوں کو کچل دیا، پولیس کے مطابق بچے سکول جا رہے تھے کہ تیز رفتار ٹرک بے قابو ہوگیا۔ حادثہ کے بعد ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔ حادثے کے نتیجے میں 2 بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک اور زخمی بچہ دم توڑ گیا جس کے بعد حادثے میں جاں بحق بچوں کی تعداد 3 ہوگئی۔ جاں بحق ہونے والے بچوں میں 10سالہ عادل، 8 سالہ انیس اور اڑھائی سالہ فاطمہ شامل ہیں