ریلوے خسارہ کیس : چیف جسٹس نے خواجہ سعد رفیق کو فوری طلب کر لیا

ریلوے خسارہ کیس : چیف جسٹس نے خواجہ سعد رفیق کو فوری طلب کر لیا
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور : سپریم کورٹ نے ریلوے خسارہ کیس میں سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو فوری طور پر طلب کرلیا۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ریلوے میں خسارے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت شروع ہوتے ہی چیف جسٹس نے خواجہ سعد رفیق کو طلب کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ خواجہ سعد رفیق اب وزیر ریلوے نہیں ہیں جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ تمام معاملہ انہی کے دور میں ہوا ہے۔اب خسارے کی رپورٹ بھی آچکی ہے، خسارے کی رپورٹ آنے کے بعد یہ نیب کا کیس بنتا ہے۔

سپریم کورٹ نے ریلوے خسارہ کیس کی سماعت خواجہ سعد رفیق کی عدالت میں پیشی تک کیلئے ملتوی کردی۔