کورونا پابندیوں سے پریشان کاروباری افراد کیلئے بڑی خوشخبری 

NCOC,Pakistan Global,Islamabad,

اسلام آباد:کورونا پابندیوں سے پریشان کاروباری حضرات کیلئے خوش آئند خبریں آنا شروع ہو گئیں ،این سی او سی کی طرف سے پابندیوں میں نرمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔

این سی او سی کے فیصلوں کی روشنی میں اسلام آباد انتظامیہ نے پابندیوں میں نرمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ان ڈور ریسٹورنٹس کو 50 فیصد کسٹمرز کے ساتھ رات 12 بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔ویکسینیشن سرٹیفکیٹ یافتہ افراد کو ریسٹورانٹس میں آنے کی اجازت ہوگی۔

این سی اوسی کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی مزارات کو بھی ویکسینیشن والے افراد کے لیئے کھولنے کی اجازت دی گئی۔انٹر اور انٹراسٹی ٹرانسپورٹ بھی 50 فیصد سواریوں کے ساتھ چلنے کی اجازت مل گئی۔اسلام آباد کے نجی اور سرکاری دفاتر میں 50 فیصد افراد کی شرط بھی ختم کردی گئی۔

سوئمنگ پولز اور پارکس میں بھی 50 فیصد ویکسینیشن شدہ افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی۔جمز اور ان ڈور گیمز کے لیئے بھی ویکسینشن یافتہ افراد کے لیئے کھولنے کی اجازت دیدی گئی۔جمز اور کورٹس کے مالک اسٹاف اور دیگر افراد کی ویکسینیشن اور کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کے ذمہ دار ہونگے۔

اسلام آباد میں سینیماز پر پابندی برقرار رہے گی،اسلام آباد میں کراٹے،مارشل آرٹس،کبڈی،باکسنگ جیسے گیمز پر پابندی برقرار رہے گی۔تمام کاروباری مراکز کو رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت ہوگی۔

اسلام آباد میں ان فیصلوں کا اطلاق 30 ستمبر تک ہوگا،انتظامیہ نے کہا کہ آوٹ ڈور شادی کے ایونٹ میں 400 افراد تک بلانے کی اجازت ہوگی۔ان ڈور شادی بیاہ کے فنکشنز  اور اجتماعات کو 200 افراد کی شرکت کے ساتھ کرنے کی اجازت دے دی گئی۔اسلام آباد میں اتوار کے روز تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے۔