اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے اہم خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے آج شام 5 بج کر 15 منٹ پر براہ راست اہم خطاب کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے آج کے خطاب میں ملک گیر احتجاج سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج شام سوا پانچ بجے قوم سے براہِ راست مخاطب ہوں گے۔
— PTI (@PTIofficial) September 15, 2022
#الیکشن_واحد_حل pic.twitter.com/8gTmJBD4JK
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 10 ستمبر کو ہونے والے گوجرانوالہ کے جلسے کے دوران ملک گیر احتجاج کی کال دینی تھی۔
بعد ازاں انہوں نے ملک گیر احتجاج کی کال دینے کے بجائے اپنے کارکنوں کو تیار رہنے کی ہدایت کی تھی اور ذرائع کا کہنا ہے کہ آج اس حوالے سے پیش رفت ہو سکتی ہے۔