Get Alerts

ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ کا انتقال ہوگیا

ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ کا انتقال ہوگیا

لاہور : پاکستان کے مشہور ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے ہیں۔ یہ افسوسناک خبر احمد شاہ نے خود اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر کی، جہاں انہوں نے مداحوں سے عمر شاہ کے لیے دعائے مغفرت کی اپیل کی ہے۔

احمد شاہ کی پوسٹ میں کہا گیا کہ "ہمارے خاندان کا ننھا چمکتا ستارہ عمر شاہ خالق حقیقی سے جا ملا ہے۔" فی الحال ان کے انتقال کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

عمر شاہ اپنے بڑے بھائی احمد شاہ کے ساتھ رمضان کے خصوصی پروگرامز میں بھی دکھائی دیتے تھے، اور ان کے معصوم انداز، پیاری مسکراہٹ اور شرارتی طبیعت کی وجہ سے وہ خاصے مقبول تھے۔ ان کے کئی ویڈیوز اور کلپس سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوتے رہے۔

عمر شاہ کے اچانک انتقال کی خبر نے نہ صرف احمد شاہ اور ان کے خاندان کو غمگین کر دیا ہے بلکہ ان کے لاکھوں چاہنے والے بھی اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

ٹیگز: