اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو صارفین کو 24 ارب 50 کروڑ روپے کا ریلیف فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، ملک بھر میں ڈھائی کروڑ کے قریب بجلی صارفین کو فی یونٹ 1 روپے 78 پیسے کا ریلیف ملے گا، جس سے ماہانہ بلوں میں نمایاں کمی آنے کی توقع ہے۔
تاہم نیپرا نے واضح کیا ہے کہ یہ ریلیف لائف لائن صارفین پر لاگو نہیں ہوگا۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ یہ اقدام صارفین پر مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے اور عالمی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے کیا گیا ہے۔