Get Alerts

 برآمدات میں اضافہ ملکی معاشی ترقی کی بنیاد بنایا جائے: وزیراعظم

 برآمدات میں اضافہ ملکی معاشی ترقی کی بنیاد بنایا جائے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی برآمدات میں اضافے کو معاشی ترقی کی بنیاد بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ روایتی شعبوں کے ساتھ ساتھ مزید شعبوں کو بھی عالمی منڈیوں میں برآمدات کے لیے تیار کیا جائے۔

 وزیراعظم کی زیرِ صدارت ملکی برآمدات اور معیشت سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں برآمدات کے فروغ اور ملکی مصنوعات کو عالمی منڈیوں تک رسائی دینے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

 اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تجارت میں وسعت کے لیے زیادہ سے زیادہ شعبوں اور صنعتوں کو برآمدی سرگرمیوں میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات میں اضافے کے لیے روایتی شعبوں کے علاوہ نئے شعبوں کی استعداد بڑھانے پر بھی توجہ دی جائے۔

 وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پاکستانی مصنوعات کے معیار کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ کوالٹی اشورنس کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے اور بین الاقوامی معیار و ضوابط پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

 انہوں نے کہا کہ عالمی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی مسابقتی حیثیت بہتر بنانے کے لیے معیار، جدت اور برآمدی شعبوں میں وسعت پر خصوصی توجہ دی جائے۔

ٹیگز: