Get Alerts

وزیراعظم سے گورنر خیبر پختونخوا اور چیئرمین این ڈی ایم اے کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی، جس میں خیبر پختونخوا کی سیاسی صورتحال، امن و امان اور صوبے میں جاری حکومتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں صوبے کی مجموعی صورتحال، عوامی مسائل اور مختلف اہم امور پر بھی گفتگو ہوئی۔دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں عوام کو فوری اور ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کی مدد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور امدادی سرگرمیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔

ٹیگز: