Get Alerts

اختیارات کے استعمال میں آئین کو ہر صورت مقدم رکھا جائے، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت

اختیارات کے استعمال میں آئین کو ہر صورت مقدم رکھا جائے، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے کہا ہے کہ اختیارات کے استعمال میں آئین کو ہر صورت مقدم رکھا جانا چاہیے، وفاقی آئینی عدالت آئینی معاملات پر اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہی ہے۔

 نئے عدالتی سال کے آغاز پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ نئے عدالتی سال کا آغاز انصاف کی فراہمی کے عزم کی تجدید کا دن ہے۔ انصاف تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور بلا تفریق آئینی انصاف ہماری بنیادی ترجیح ہونی چاہیے۔

 چیف جسٹس نے کہا کہ عدالتی امور میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے ادارہ جاتی استعداد اور شفافیت میں اضافہ ہوتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ آئینی معاملات میں عدالت کی ذمہ داریاں اہم ہیں اور انصاف کی فراہمی کے عمل کو مزید مؤثر، شفاف اور عوام کے لیے قابلِ رسائی بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

ٹیگز: