Get Alerts

گورنر پنجاب سے احسن اقبال کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

گورنر پنجاب سے احسن اقبال کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے وفاقی وزیر احسن اقبال نے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی اور سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

 ملاقات کے دوران گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک کو مار دھاڑ اور احتجاج کی سیاست سے باہر نکلنا ہوگا، دھرنے اور احتجاج کسی بھی مسئلے کا حل نہیں۔ ہر مسئلے کا حل مذاکرات ہیں، اس لیے اپوزیشن کو دعوت دیتے ہیں کہ مذاکرات کی میز پر آئے۔

 سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی ملکی مفادات کے معاملے پر ایک پیج پر ہیں۔ ملک کی ترقی، سیاسی استحکام اور عوامی مسائل کے حل کے لیے سیاسی قوتوں کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔

 ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال، حکومت اور اتحادی جماعتوں کے درمیان تعاون سمیت دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹیگز: