لاہور : معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی نئی فلم پرے ہٹ لو کے ٹریلر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی ڈرامہ اور فلم اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی نئی فلم پرے ہٹ لو کے سین عکسبندی کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے جس کو مداح کافی پسند کر رہے ہیں۔
پرے ہٹ لو فلم کے ایک گانے کی عکسبندی کے دوران بالی ووڈ کی طرح ایک بڑا سٹیج سجایا گیا تھا اور اس کیلئے ماہرہ خان نے شاندار پرفارمنس دی ہے۔
گانے کی عکسبندی کے دوران اداکارہ ماہرہ خان کا ڈائیلاگ ہے کہ پرے ہٹ لو اور اسی موضوع پر پوری فلم بنائی گئی ہے ۔
سوشل میڈیا پر مداحوں کی بڑی تعداد نے اداکارہ ماہرہ خان کے اس فلمی سین کی تعریف کرتے ہوئے اسے لاجواب قرار دیا ہے ۔