جسم میں خون کی کمی سے ہونے والے نقصانات

جسم میں خون کی کمی سے ہونے والے نقصانات
کیپشن: بشکریہ انسٹاگرام

نیو یارک:خون کی کمی سے صرف دل کو ہی نہیں ،جسم کے باقی اعضا کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق،اینیمیا یعنی خون کی کمی انسان کے تمام اعضاءکو متاثر کرتی ہےاگر آ پ ہر وقت سستی کا شکار رہتے ہیں تو ممکن ہے اس کی وجہ آپ کے جسم میں خون کی کمی ہو۔

اگر جسم میں مناسب مقدار میں خون موجود نہ ہو تو جسم میں خون کے سرخ ذرات بننے کا عمل سست ہو جاتا ہے اور جسم کے اہم اعضاءمیں آکسیجن پہنچنے کا آہستہ ہو جاتا ہے۔اس صورت میں دل کو اضافی پریشر کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس کے نتیجے میں دل کی دھڑکن نارمل نہیں رہتی اور دل کا سائز بڑھ سکتا ہے۔

خون کی کمی کا انسانی طبیعت پر گہرا اثر پڑتا ہے ،ہر وقت سستی اور کاہلی ،چڑچڑاپن ،نیند کی کمی اور غصہ کی اہم وجہ اینیمیا ہو سکتی ہے,اس طرح کی وجوہات آپ کو مستقل ذہنی مریض بھی بنا سکتی ہیں۔

خون میں سرخ ذرات نہ بننے کی وجہ سے پھیپھڑوں میں مناسب طور پر آکسیجن نہیں پہنچتی اور یوں کوئی بھی جسمانی مشقت کرنے سے پھیپھڑے سکڑنے لگتے ہیںاور سانس لینے میں دشواری ہونے لگتی ہے۔

اینیمیاکی تشخیص ہو جانے پر ڈاکٹر کا تجویز کرد ہ سپلیمنٹ باقاعدگی سے استعمال کریں اور اس کے ساتھ ساتھ آئرن سے بھرپورغذا کا استعمال کریں،اس سلسلے میں سبز پتوں والی خوراک کو غذا کا لازمی حصہ بنائیں۔