پائلٹ برطرفی کیس ، پی آئی اے چیئرمین سمیت تین افسران کے وارنٹ جاری

پائلٹ برطرفی کیس ، پی آئی اے چیئرمین سمیت تین افسران کے وارنٹ جاری
کیپشن: image by facebook

لاہور : لاہور کی مقامی عدالت نے توہین عدالت کے الزام میں پاکستان ائیرلائن کے سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک سمیت متعدد افسران وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت نے توہین عدالت پر پی آئی اے کے سی ای او ائیرمارشل ارشد ملک اور تین دیگر افسران کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں ۔

سول جج محمد اکرم آزاد نے پی آئی اے کے برطرف پائلٹ کی جانب سے ادارے کیخلاف درخواست جمع کرانے کے کیس میں جواب جمع کرانے میں ناکامی پر پی آئی اے کے سربراہ سمیت تین افسران کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

عدالت نے پی آئی اے کو برطرف پائلٹ کو ملازمت پر دوبارہ بحال کرنے کا حکم دیا تھا جس پر عمل نہ ہونے کیخلاف عدالت نے افسران کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

جج نے ریمارکس دیئے کہ پی آئی اے کے چیئرمین سمیت تین افسران کو گرفتار کر کے 24 اپریل کو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کیا جائے۔