گورنر پنجاب سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات

گورنر پنجاب سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات
کیپشن: گورنر پنجاب سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات
سورس: file

لاہور:گورنر پنجاب  چودھری سرور سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات  کی ہے۔ ملاقات میں سی پیک کے جاری منصوبوں سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ گورنر پنجاب نے  عاصم سلیم باجوہ کے ملکی معاشی ترقی اور سی پیک میں کردار کو سراہا ۔

نیو نیوز کے مطابق ملاقات گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی۔ جس میں پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں سے متعلق گفتگو کی گئی۔چودھری سرور کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان کے روشن مستقل کی ضمانت ہے۔ پاک چین دوستی کے مظہر اس منصوبے کو ہر حال میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔اس سے پاکستان کی تقدیر بدل جائے گی۔

چودھری سرور نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام کی سی پیک کو دلی حمایت حاصل ہے۔اس کے مسلسل مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔چین اور پاکستان میں آج چٹان سے مضبوط دوستی ہےاور  وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر میں پاکستان درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں سی پیک کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ سی پیک  پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کا پائلٹ پراجیکٹ ہے۔انشاءاللہ سی پیک کے تمام منصوبے بروقت مکمل ہونگے۔