سب سے زیادہ کورونا ویکسین لگانے والا ملک کون سا اور پاکستان کس نمبر پر ہے؟ حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں

سب سے زیادہ کورونا ویکسین لگانے والا ملک کون سا اور پاکستان کس نمبر پر ہے؟ حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس نے پوری دنیا کا نظام متاثر کر رکھا ہے اور تقریباً ہر ملک میں اس کی ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے۔ اگرچہ پاکستان میں کورونا وائرس سے دیگر ممالک کے مقابلے میں خاصی کم اموات ہوئی ہیں لیکن ویکسی نیشن کے عمل میں یہ دنیا کے دیگر ممالک سے پیچھے نہیں بلکہ بہت پیچھے ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق دنیا کے 123 ممالک میں کورونا وائرس کی ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے جن میں پاکستان کا 120 واں نمبر ہے اور اس سے بھی حیران کن بات یہ ہے کہ اس معاملے میں بھارت تو پاکستان سے آگے ہے ہی لیکن سری لنکا، بنگلہ دیش، روانڈا، گھانا اور نائیجیریا جیسے ممالک نے بھی پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ 
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں ماہرین کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں سب سے تیز ویکسی نیشن کا عمل اسرائیل میں جاری ہے ، جہاں آدھی آبادی کو ویکسین دی جاچکی ہے اور اگر پاکستان میں موجودہ رفتار کیساتھ ہی ویکسی نیشن کا عمل جاری رہا تو پوری آبادی کو ویکسین لگانے میں کئی سال لگ جائیں گے۔ 
واضح رہے کہ پاکستان میں سب سے پہلے فرنٹ لائن پر موذی وباءکیخلاف برسرپیکار ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی گئی جس کے بعد 60 سال سے زائد عمر کی افراد کی رجسٹریشن کے بعد ویکسی نیشن کا عمل شروع کیا گیا اور اس وقت ملک بھر میں 50 سال سے زائد افراد کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے تاکہ انہیں ویکسین لگائی جا سکے۔