شہباز حکومت کا عوام کیلئے ایک اور زبردست تحفہ ،فری فری فری 

شہباز حکومت کا عوام کیلئے ایک اور زبردست تحفہ ،فری فری فری 

اسلام آباد:شہباز حکومت نے آتے ہی جہاں عوام کو پٹرول کی قیمتیں نہ بڑھا کر  خوش کیا وہیں اب اسلام آباد کے شہریوں کیلئے ایک اور زبردست سہولت کا اعلان کرد یا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد  میں پشاور موڑ سے ایئرپورٹ تک 26 کلومیٹر میٹرو بس سروس فعال کردی گئی،  آزمائشی بنیادوں پر تین بسیں چلائی گئی ہیں ۔

ذرائع کے مطابق  ابتدائی طور پر 15 بسیں چلائی جائینگی ،،پہلے مرحلے میں سفر کی سہولیات بھی مفت کردی گئی ہیں،اب بس کے ذریعے 35 سے 40 منٹ میں پشاور موڑ سے اسلام آباد کے نیو ائیرپورٹ تک پہنچا جا سکے گا۔ اسلام آباد کے شہری اس منصوبے سے بے حد خوش ہیں۔

  خیال رہے کہ یہ منصوبہ نواز شریف کے دور میں 2017 میں شروع ہو ا تھا مگرعدم توجہی کے باعث اب تک مکمل نہیں ہو سکا تھا۔

تاہم اب  شہباز شریف کی نئی حکومت نے آتے ہی میٹرو بس شروع کرنے کا اعلان کیا۔