محکمہ موسمیات کی مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی

 لاہور: بارشوں کا ایک اور اسپیل ملک میں آج سے شروع ہوگیا۔ کئی مقامات پر بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ مزید بادل برسیں گے۔ لاہور کے مختلف مقامات پر بارش، گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا، نشیبی علاقے زیر آب آگئے، سرگودھا میں بارش کے بعد متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے، پنڈ دادن میں بارش کے باعث پہاڑی ندی نالے بپھرنے لگے۔

محکمہ موسمیات کی پنجاب میں مزید بارشوں کی پیش گوئی، پشاور، چارسدہ، مردان، نوشہرہ سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی بارش کا نیا سلسلہ شروع، مالاکنڈ اور دیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے بھی خدشات ہیں۔ پی ڈی ایم اے کا متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کیلئے مراسلہ جاری۔ بلوچستان کے قلات ڈویژن میں آج بارش متوقع ہے۔