پاکستان آرمی کشمیری عوام کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی، آرمی چیف

پاکستان آرمی کشمیری عوام کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی، آرمی چیف
کیپشن: Image Source: DG ISPR Twitter Account

راولپنڈی: آرمی چیف سے آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان کی ملاقات، جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیریوں کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے ملاقات کی جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیر کے مسئلے پر کشمیری عوام کو پاکستان آرمی کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا گلا گھونٹنے کی تمام بھارتی کوششیں بری طرح ناکام ہوں گی۔