افغان قیادت کو ملکر مستقبل کا راستہ بنانا ہو گا، دفترخارجہ پاکستان 

Afghanistan,Kabul,US Forces,Afghan Peace Process,Minitry of Foreign Affairs Pakistan

اسلام آباد:افغانستان کی صورتحال پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہناہےہم افغانستان میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کو قریب سے دیکھ رہے ہیں ۔،ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ضروری ہے کہ افغان قیادت مل کر کام کرے ، تاکہ ابھرتی ہوئی صورت حال سے نمٹا جا سکے ۔ 

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ افغان قیادت کو مل کر ملک میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے آگے کا راستہ بنانا ہو گا۔


پاکستان نے مسلسل اس بات پر زور دیا ہے کہ افغان مسئلہ کا سیاسی حل ناگزیر ہے، پاکستان افغان مسئلہ کے پر امن حل کے لیے آگے بڑھانے میں مدد دینے کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

پاکستان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہمارے خیال میں افغانستان میں دیرپا امن اور استحکام کا حصول اور چار دہائیوں سے جاری تنازعہ کا خاتمہ عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے،ہم امید کرتے ہیں کہ ہماری اجتماعی کوششیں افغانستان میں دیرپا امن ، ترقی اور خوشحالی لانے میں معاون ثابت ہوں گی۔